رائیونڈ(نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے رہنماء مرزا محمد جاوید نے کہا کہ مخالفین کا غلطیاںسد ھارنے کا وقت گذر گیا،اب نامہ اعمال دکھانے کاوقت ہے، قوم احتساب کے نام پر انتقام کا نشانہ بنانے کی ہر گز اجازت نہیں دے گی ، لودھراں این اے154ضمنی الیکشن میں نواز شریف کے غریب گمنام ورکر کی کامیابی نے مخالفوں کے ڈیروں کو ماتم کدہ بنا دیا ہے۔ لودھراں کی عوام کا فیصلہ مخالفوں کے لئے ایک بہت بڑا پیغام ہے، عوا م کی طاقت میا ں نواز شریف کے ساتھ ہے اور خدمت کرنے والو ں کا ساتھ دینے کا اشارہ ہے۔ جھوٹ اور بے بنیاد الزامات کی سیاست پہلے کامیاب ہوئی اور نہ اب ہو گی۔ منفی سیاست کرنے والوں کو قوم کبھی برداشت نہیں کرے گی۔