قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے بارگاہ نبوت کے آداب سکھائے ہیں: مقررین

لاہور(خبر نگار)سب سے پہلے اللہ تعالیٰ نے حضور پاکؑ کا نور تخلیق کیا اور اسی وقت سے درود شریف کا ورد جاری و ساری ہے۔ درود ایسا ورد ہے جو کبھی رد نہیں ہوتا۔ حضور پاکؑ نے فرمایا ’’لوگوجان لو علم ہی میرا ہتھیار ہے جس سے میں فتح پاتا ہوں‘‘ حضور پاکؑ کو صرف اپنی عاجزی پر فخر تھا۔ان خیالات کا اظہار ٹیک سوسائٹی کلب میں سیرت النبیؐ کے سلسلے میں ’’عظمت و مقام مصطفیٰؑ‘‘ کے موضوع پر ہونیوالی محفل کے دوران مقررین نے کیا جن میں جسٹس(ر) میاں نذیر اختر، جسٹس(ر) میاں سعید الرحمن، سابق وزیر مملکت قیوم نظامی، ڈاکٹر محمد صادق اور محمد زبیر شیخ شامل تھے ۔ مقررین نے کہا کہ قرآن مجید میں دو قسم کے ارشادات ہیں ایک واضح محکمات اور دوسرے متشابہات جن کا حقیقی مفہوم صرف اللہ تعالیٰ ہی جانتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کو اپنے محبوب حضرت محمدؐ سے اتنی محبت ہے کہ وہ فرماتا ہے کہ جو میرے محبوب سے محبت کریگا میں بھی اس سے محبت کرونگا۔ ایک اور جگہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اے ایمان والو اپنی آوازیں نبیؑ کی آواز سے پست رکھو یہ نہ ہو کہ تمہارے اعمال ضائع ہو جائیں اور تمہیں پتہ بھی نہ چلے۔ خود اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ہم نے آپؑ کو رحمت العالمین بنا کر بھیجا۔

ای پیپر دی نیشن