صارفین برقی تنصیبات کے نیچے یا قریب تعمیرات سے گریز کریں،باسط زمان

Feb 19, 2018

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)چیف ایگزیکٹو آئیسکو باسط زمان احمدنے کہا ہے کہ صارفین برقی تنصیبات کے نیچے یا قریب تعمیرات سے گریز کریں، برقی تنصیبات جان لیو احادثات ہونے کا امکان ہوتا ہے، صارفین اور آئیسکو ملازمین کی جانوںکے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے اور اس ضمن میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انسانی جان کا تحفظ برقی تنصیبات سے دور رہ کر ہی کیا جاسکتا ہے، برقی تنصیبات کے نیچے بلڈ نگ کی تعمیر سے قبل متعلقہ آئیسکو دفاتر سے رجوع کیا جائے اور ان تنصیبات کی متبادل جگہوں پر شفٹنگ کے بعد ہی تعمیراتی کام شروع کیاجائے۔ آئیسکو انتظامیہ کی جانب سے تمام فیلڈ اسٹورز میں لائن سٹاف کے روزمرہ استعمال کے لئے حفاظتی آلات کی وافر مقدار فراہم کر دی گئی ہے ۔آئیسکو چیف نے فیلڈ افسران کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ وہ اپنے زیر انتظام ذیلی دفاتر میں لائن سٹاف کی سیفٹی سے متعلق سیمنار ز کا انعقادکراوئیں تا کہ لائن سٹاف کے مابین سیفٹی کلچر کو فروغ دیا جاسکے۔

مزیدخبریں