لائن آف کنٹرول: بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 8سالہ بچہ شہید; پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 2بھارتی فوجی ہلاک

بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں لائن آف کنٹرول(ایل او سی)پر 8 سالہ بچہ ایان شہید ہوگیا جبکہ پاک فوج نے منہ توڑ جوابی کارروائی میں 2بھارتی چیک پوسٹوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا،2بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق بلا اشتعال فائرنگ کا یہ واقعہ ایل او سی کے قریب جاجوٹ گاں میں پیش آیا۔آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے پیلٹ گن کا استعمال جاری ہے جبکہ اور ایل او سی پر معصوم نہتے شہریوں کو بیدردی سے نشانہ بنایا جارہا ہے۔ٹوئٹ میں مزید کہا کہ بھارتی فوج کی بربریت نے ایل او سی پر جاجوٹ گاﺅں کے 8 سالہ ایان کی جان لے لی اور بھارتی فوج کی شہریوں کے خلاف کارروائیاں بھارت کے حقیقی چہرے کو بے نقاب کرتی ہیں۔پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج نے ایل اوسی پربھارتی دہشت گردی کامنہ توڑجواب دیتے ہوئے بھارت کی چوکی تباہ کردی جبکہ چوکی میں موجود 2فوجیوں کو بھی ہلاک کردیا گیا ۔ واضح رہے کہ بھارتی فورسز کی فائرنگ سے جاجوٹ گاوں کا رہائشی8 سالہ ایان شہید ہو گیاتھا۔واضح رہے بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے جب کہ گزشتہ کئی ماہ سے بھارتی فوج ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہے جس کی وجہ سے اب تک کئی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔ بھارتی فوج نے گزشتہ ہفتے لائن آف کنٹرول پر ایک سویلین گاڑی پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں وین کا ڈرائیور شہید ہوگیا تھا جب کہ پاک فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کا جواب دیتے ہوئے بھارتی چوکی تباہ کردی تھی جس میں 5 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن