وفاقی وزیر زبیدہ جلال کی پنجگور میں ایف سی اہلکاروں پر حملے کی مذمت

Feb 19, 2019

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے پنجگور میں ہونے والے ایف سی اہلکاروں پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے.وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں.وفاقی وزیر نے کہا کہ بلوچستان نے دہشت گردی کے خلاف لا تعداد قربانیاں دی ہیں۔ وفاقی وزیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردانہ حملے بلوچستان کی ترقی اور امن میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتے۔

مزیدخبریں