نواز شریف کی درخواست ضمانت، ہائیکورٹ نے موجودہ طبی صورتحال پر رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد (وقائع نگار)اسلام آبادہائیکورٹ کے جج جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی پرمشتمل ڈویڑن بنچ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبی بنیادوں پرضمانت کیلئے دائردرخواست پرحکومت پنجاب سے نوازشریف کی موجودہ طبی صورتحال کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 20فروری تک ملتوی کردی ہے، جسٹس عامرفاروق نے کہاکہ نوازشریف کی مختلف میڈیکل رپورٹس عدالت میں پیش کی گئی ہیں ایک میں کچھ جبکہ دوسری میں کچھ اورہے میڈیکل رپورٹس میں درج دو مختلف ٹرمینالوجیزپرعدالت کی رہنمائی کرےں دومختلف ٹرمینالوجیرسے الگ الگ تاثرمل رہاہے جس پرخواجہ حارث نے کہاکہ سزائے موت اور عمرقیدکے ملزموں کو بھی ہارڈشپ کے تحت ضمانت ملی ہے جس پرجسٹس محسن اخترکیانی نے استفسارکیاکہ کہ کیاہسپتال کے حکام نے نوازشریف کی صحت پرکوئی حتمی رپورٹ دی ہے جس پرخواجہ حارث نے بتایاکہ ابھی تک ڈاکٹرزکی طرف سے کوئی حتمی رپورٹ جاری نہیں کی گئی، حکومت پنجاب کے نمائندے نے عدالتی استفسارپر بتاےا کہ جناح ہسپتال میں مختلف امراض کے علاج کی سہولت موجود ہے،سپیشل میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر نواز شریف کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا، عدالت نے استفسارکیاکہ نواز شریف کے طبی معائنے کیلئے میڈیکل بورڈ کس کی ہدایت پر بنے عدالت کوبتایاگیاکہ سپیشل بورڈ کے سوا کسی میڈیکل بورڈ کی تشکیل میں میں ہوم ڈیپارٹمنٹ کا عمل دخل نہیں ہے اس پرجسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ سوال یہ ہے کہ مریض کو طبی سہولیات دی جارہی ہیں یا نہیں؟ جس پرخواجہ حارث نے کہاکہ جناح ہسپتال امراض قلب کا سپیشل ہسپتال نہیں ہے جس پرعدالت نے کہاکہ کیا نواز شریف کو جناح ہسپتال میں علاج پر اعتراض ہے،جس پرخواجہ حارث نے کہاکہ نواز شریف سے میری ملاقات نہیں ہوئی، انہیں بالکل اعتراض ہوگا،پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں دل کے امراض کا علاج ہوسکتا ہے، جسٹس محسن اخترکیانی نے کہاکہ نواز شریف کو جو بھی کنڈیشن ہوگی وہ ڈاکٹرز بہتر بتا سکتے ہیں۔
نواز شریف / درخواست

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...