میونخ (این این آئی) افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ اگر افغان عوام طالبان کو منتخب کریں تو وہ بخوشی طالبان کو حکومت دے دیں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سکیورٹی کانفرنس میں بات کرتے ہوئے افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ میں ٹینکوں پر بیٹھ کر کسی ملیشیا یا خانہ جنگی کے ذریعے صدارت میں نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ طالبان سے بھی یہی کہنا ہے کہ اپنا منشور افغان عوام کے سامنے پیش کریں پھر اگر عوام انہیں منتخب کرتے ہیں تو ہم بھی اقتدار انہیں سونپنے میں خوشی محسوس کریں گے۔