اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اتنے مقبول ہیں کہ اگر پاکستان میں الیکشن لڑیں تو مجھ سے زیادہ ووٹ لیں۔ شہزادہ محمد بن سلمان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز سعودی ولی عہد نے خود کو پاکستان کا سفیر کہہ کر پاکستانیوں کے دل جیت لئے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ جب میں نے اپنا فون دیکھا تو مجھے لگا کہ شہزادہ سلمان پاکستان میں کتنے مقبول ہیں کہ اگر وہ یہاں الیکشن لڑیں تو مجھ سے زیادہ ووٹ حاصل کریں۔
مقبول
شہزادہ محمد نے پاکستانیوں کے دل جیت لئے‘ الیکشن لڑیں تو مجھ سے زیادہ ووٹ لیں : عمران خان
Feb 19, 2019