سعودی حکام نے ولی عہد کی فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ خریدنے کی تردید کر دی

Feb 19, 2019

ریاض (آئی این پی) سعودی حکام نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی معروف فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ خریدنے کی تردید کردی ہے۔ سعودی عرب کی وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے ولی عہد محمد بن سلمان کے 3.8 ارب پاﺅنڈ کے عوض معروف فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کی خریداری کی خبروں کی تردید کردی ہے۔ برطانوی اخبار دی سن میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں دعوی کیا گیا تھا کہ ولی عہد محمد بن سلمان مانچسٹر یونائیٹڈ کی خریداری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

تردید

مزیدخبریں