ایف اے ٹی ایف کے اہم گروپ کا اجلاس، پاکستان سے متعلق سفارشات کا جائزہ

نیویارک (آن لائن) ایف اے ٹی ایف کے اہم گروپ آئی سی آر جی کے پہلے اجلاس میں پاکستان کے بارے میں ایشیا پیسیفک گروپ کی سفارشات کا جائزہ لیا گیا جبکہ پاکستان پرامید ہے گروپ کی سفارشات کی روشنی میں پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے کی راہ ہموار ہو جائے گی۔ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کانام گرے لسٹ سے نکالنے کیلئے 27 نکات پرعمل درآمد کا کہہ رکھا ہے، پاکستان اہم نکات پرعمل درآمد کرکے اپنی رپورٹ گزشتہ ماہ سڈنی میں ہونیوالے ایف اے ٹی ایف کے اہم گروپ ایشیاپیسیفک میں جمع کرا چکا ہے۔اجلاس 22 فروری تک غور کے بعد اپنی سفارشات مرتب کرکے ایف اے ٹی ایف کوبھجوائے گا۔دہشت گردوں کی مالی مدد روکنے کیلئے قائم فنانشل ایکشن ٹاسک فورس مئی میں دوبارہ ان سفارشات کا جائزہ لے گی، ان سفارشات کی روشنی میں ستمبر میں اپنے اجلاس میں پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے سے متعلق فیصلہ کریگا۔پاکستان نے اپنے جواب میں بتا دیا ہے بین الااقومی معیار کے مطابق نظام متعارف کرایا ہے جس کے بعد بینکوں کے ذریعے مشکوک ترسیلات کی نشاندہی میں 75 فیصد بہتری آئی ہے۔ائر پورٹس، بارڈر اور سمندری حدود پر رقوم کی سمگلنگ روکنے کیلئے بھی انتظامات میں بہتری لائی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا پاکستان کی طرف سے کیے گئے اقدامات کی روشنی میں ایف اے ٹی ایف کے بعض یورپی ممالک نے پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے کی سفارش کرنے کی یقین دہانی بھی کرا دی ہے۔
ایف اے ٹی ایف

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...