ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) سانحہ ساہیوال کی جوڈیشل انکوائری کے آفیسر شکیل احمد گورائیہ نے 22فروی کو مقدمہ کے مدعی جلیل احمد اور ملزموں کو عدالت میں دوبارہ طلب کر لیا ہے۔ ہائیکورٹ کے حکم پر جوڈیشل انکوائری جب شروع ہوئی تو عدالت کا وقت ختم ہونے تک فریقین میں سے عدالت میں کوئی بھی حاضر نہ ہوا جس پر جوڈیشل انکوائری آفیسر نے تھانہ یوسف والہ کے ایس ایچ او کو طلب کر کے فریقین کو نوٹسز کی تعمیل کرانے اور فریقین کی مدعی سمیت ہر حالت میں 22فروری کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا۔
سانحہ ساہیوال: جوڈیشل انکوائری آفیسر نے مدعی اور ملزموں کو دوبارہ عدالت طلب کرلیا
Feb 19, 2019