اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام جاری قومی انڈر19- ہاکی چیمپئن شپ میں آج منگل کو مزید پانچ میچ شہناز ہاکی سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ بلوچستان اور پنجاب (بی) کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرے میچ میں فاٹا کا مقابلہ خیبر پختونخوا (بی) سے ہوگا۔ تیسرے میچ میں پنجاب (سی) اور اسلام آباد کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔ چوتھے میچ میں سندھ (بی) اور پنجاب (اے) کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی جبکہ پانچواں میچ آزاد جموں و کشمیر اور خیبر پختونخوا (اے) کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل شہباز احمد سنیئر نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے چودہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں پنجاب (اے)، سندھ (بی) اور گلگت بلتستان، گروپ بی میں پنجاب( بی)، گلگت بلتستان (بی) اور بلوچستان، گروپ سی میں سندھ (اے)، خیبر پختونخوا(بی)، فاٹا اور پنجاب ( ڈی) جبکہ گروپ ڈی میں خیبر پختونخوا (اے)، اسلام آباد، پنجاب (سی) اور آزاد جموں و کشمیر شامل ہیں۔ چیمپئن شپ کا فائنل میچ 24 فروری کو کھیلا جائے گا۔
قومی انڈر19- ہاکی چیمپئن شپ ، آج پانچ میچزکھیلے جائیں گے
Feb 19, 2019