برلن(اے این این )جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطالبے کو عملی جامہ پہنانا کافی مشکل ثابت ہو سکتا ہے۔ گزشتہ روز ٹرمپ نے یورپی ریاستوں سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ شام سے گرفتار کیے گئے اسلامک اسٹیٹ کے یورپی جہادیوں کو واپس لیں۔ اس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ماس نے کہا کہ ایسے افراد کی واپسی اسی صورت ممکن ہے کہ جب یہ بات یقیی ہو کہ انہیں حراست میں ہی رکھا جائے گا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی بھی فوری ہوگی ۔ اس بارے میں فرانسیسی و برطانوی حکام سے بھی مشاورت کریں گے اور پھر ہی اس پر حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔