ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی رانا مسعود اختر نے ڈیرھ ماہ کے دوران10 ہزار سے زائد کیسوں کے فیصلے سنا دئیے

Feb 19, 2019

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی رانا مسعود اختر نے گزشتہ ڈیرھ ماہ کے دوران10 ہزار سے زائد کیسوں کا فیصلہ سنایا،رانا مسعود اختر نے رواں سال جنوری 2019 ء میں چارج سنبھالا اور اس وقت سے لے کر رواں ماہ کے دوران اب تک زیر سماعت کیسوں کی سماعت مکمل کرنے اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد7 ہزار6 سو19 سول کیسز، اور 2 ہزا ر7 سو90سیشن کیسز کے فیصلے سنائے جو گزشتہ ماہ کی نسبت زیادہ ہیں، فیصلہ سنائے جانیو الے کیسوں میں سول دعویٰ، اپیلیں سمیت لڑائی جھگڑا ، قتل، اقدام قتل، منشیات کے کیس شامل ہیں۔

مزیدخبریں