بھارت نے موہالی سٹیڈیم سے پاکستانی کھلاڑیوں کی تصاویر ہٹا دیں‘ ثانیہ مرزا کو پاکستانی بہو قرار دیکر برانڈ ایمبسڈر آف تلنگانہ کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ

Feb 19, 2019

موہالی( نیٹ نیوز) بھارت نے تمام اخلاقی حدود کو عبور کرتے ہوئے موہالی سٹیڈیم سے پاکستانی کھلاڑیوں کی تصاویر ہٹا دیں۔ پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن حکام نے تصویریں ہٹانے کی وجہ ہلاک فوجی اہلکاروں سے اظہار یکجہتی کو قرار دیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کْل 15 تصویریں ہٹائی گئی ہیں جن میںعمران خان، جاوید میانداد، انضمام الحق اور شاہد آفریدی کی تصاویر شامل ہیں۔ان میں دونوں ٹیموں کے درمیان ورلڈ کپ 2011 میں کھیلے گئے سیمی فائنل کی تصاویر بھی شامل ہیں جس میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ مزید براں انتہا پسند پاکستان دشمنی میں اس قدر اندھے ہوگئے ہیں اب اپنے ہی سٹارز کیخلاف ہوگئے ہیں اور وہ ثانیہ مرزا کیخلاف میدان میں آ گئے اور ثانیہ مرزا کو پاکستان کی بہو قرار دیکر انھیں برانڈ ایمبسڈر آف تلنگانہ کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ یہ مطالبہ جنوبی بھارت کی ریاست تلنگانہ میں بھارتیہ جنتا بھارٹی کے واحد رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ نے پیر کو کیا ۔ ریاستی وزیراعلیٰ، کے چندرا شیکھر رائو کو ویڈیو پیغام میں ٹی راجہ سنگھ نے کہا اب وقت آ گیا ہے پاکستان سے ہرقسم کے تعلقات منقطع کرلیے جائیں۔انہوں نے اپیل کی جس طرح انھوں نے اس واقعے پراتوار کو اپنی سالگرہ کی تمام تقریبات منسوخ کیں، اسی جذبے سے وہ ثانیہ مرزا کو عہدے سے بھی ہٹائیں۔

مزیدخبریں