پاکستانی ڈراموں نے عالمی سطح پر لوہا منوایا ہے : توقیر ناصر

لاہور(کلچرل رپورٹر)پاکستانی نوجوان وژن،عزم اور اعلی کردار کا مالک ہے،تربیت نوجوان کی شخصیت،ان کی چھپی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔ہنرمند نوجوان زندہ قوموں کی صف میں کھڑے ہونے کا ضامن ہیں،مضبوط ادارے،اخلاقی برتری اور جرات مندانہ فیصلے ہی عملی میدان میں کامیابی کی بنیاد یں ہیں،فنون لطیفہ خصوصاََ ڈرامہ میں ہمارے نوجوان نے عالمی سطح پر خود کو منوایا ہے۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین الحمراء آرٹس کونسل ونامور اداکار توقیر ناصر نے ایک نجی تعلیمی ادارے کے سپورٹس ڈے کی تقریب میں کیا۔

ای پیپر دی نیشن