عامر کیبلز نے ہجویری سپورٹس کو تین وکٹوں سے مات دیدی

Feb 19, 2019

لاہور( سپورٹس رپورٹر)عامر کیبلز ویٹرنز کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں میزبان عامر کیبلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہجویری سپورٹس کو تین وکٹوں سے شکست دے دی۔شاہ فیصل گراونڈ پر ہجویری سپورٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے دو وکٹوں کے نقصان پر 217رنز بنائے۔ احمد یار 66، میاں فضل قدوس 57 رنز بناکر نمایاں رہے۔عامر کیبلز کے امتیاز تارڑ اور غفار کاظمی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جواب میں عامر کیبلز نے آخری اوور کی پہلی گیند پر سات وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز بناکر میچ میں کامیابی حاصل کر لی۔ وقاص احمد 53، شاہد منصور 43 ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں رہے۔ ہجویری سپورٹس کے فہیم بٹ نے چار اور افضل بشیر نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ عامر کیبلز کے امتیاز تارڑ کو آل راونڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ قراردیا گیا۔ پاکستان ویٹرن کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاشق حسین قریشی نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔

مزیدخبریں