پی ایس ایل 4:قذافی سٹیڈیم میں میچز کیلئے تیاریاں عروج پر

لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے لیے پاکستان میں میچز کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں. قذافی اسٹیڈیم لاہور میں تین میچز کیلئے صفائی ستھرائی کیساتھ ساتھ گراونڈ کی تیاری کا کام جاری ہے.پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے تین میچز نو، دس اور بارہ مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے. تینوں میچوں کیلئے گراونڈ کی گھاس اور تین میچوں کیلئے چار مختلف پچز تیار کی جار رہی ہیں.سٹیڈیم کے تمام انکلوزئیرز کی سیٹوں پر رنگ و روغن اسٹیڈیم کی صفائی ستھرائی کا کام بھی جاری ہے.قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول تینوں میچوں کی تیاری کیلئے بورڈ نے پانچ لاکھ روپے کا بجٹ مختص کیا ہے.پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے لیے قذافی اسٹیڈیم میں تزئین و آرائش کا کام یکم مارچ تک مکمل کر لیا جائیگا.

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...