لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے لاہور میں 333 سے زائد فیکٹریوں کے زہریلے دھوئیں کے خلاف دائردرخواست محکمہ ماحولیات کو بجھواتے ہوے نمٹا دی ۔فاضل عدالت نے حکم دیا ہے کہ محکمہ ماحولیات سات روز میں قانون کی خلاف ورزی کرنے والی فیکٹریوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کریں۔