دلیوالا: بیوی کی وفات کا صدمہ، تدفین کے بعد گھر پہنچتے ہی شوہر بھی چل بسا

دلیوالا (نامہ نگار) بیوی کی وفات کا صدمہ شوھر برداشت نہ کرسکا، تدفین کے فوری بعد گھر پہنچنے پر بیوی کے غم سے نڈھال سید سعادت حسین ہاشمی خالق حقیقی سے جاملے۔ تفصیلات کے مطابق بکھر کے مقامی صحافی حفیظ اللہ شاہ ہاشمی کے چچا سید سعادت حسین ہاشمی جو کہ میڈیکل کے شعبے سے وابستہ تھے کی بیوی فوت ہو گئی جن کے غم کا وہ صدمہ برداشت نہ کر سکے اور بیوی کی تدفین کے فوراً بعد گھر پہنچنے پر سید سعادت حسین شاہ ہاشمی خالق حقیقی سے جا ملے۔

ای پیپر دی نیشن