اُنیسویں سالانہ سپیرئیر سپورٹس اینڈ کلچرل فیسٹیول 2019 کا شاندار انعقاد

Feb 19, 2019

لاہور (پ ر) نوجوانوں کی شخصیت سازی کے لئے پُرعزم تعلیمی ادارے ’’سپیریئر گروپ آف کالجز‘‘ نے سالانہ اُنیسویںسپورٹس ایند کلچرل فیسٹیول کا انعقاد کیا۔ جس میں سپیریئر کالجز اور یونیورسٹی سے 18 ہائوسز کا مارچ پاسٹ، کھیلوں کے فائنل مقابلے، ثقافتی اور انٹرپرینیوریل سٹالز، پرائز ڈسٹری بیوشن اور گرینڈ میوزیکل کنسرٹ شامل تھا۔ صبح نو بجے سے شروع ہونے والے اس میلے میں ہزاروں طلباء و طالبات کے علاوہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معززمہمانوں نے شرکت کی۔ مینجنگ ڈائریکٹرسپیریئر گروپ پروفیسرڈاکٹر چوہدری عبدالخالق نے مارچ پاسٹ کا معائنہ کیا اورسپورٹس ٹیموں سے حلف لینے کی تقریب میں بھی شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’’چیئرمین سپیریئر گروپ پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمن کے ویژن کے مطابق نوجوان نسل کو اپنی ثقافت کے رنگ میں رنگے قابلِ فخر پاکستانیوں کے روپ میں دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔ جس طرح ہمارے نوجوان کھیلوں کے میدان میںشاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہیں اسی طرح پڑھائی کے میدان میں بھی پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کر رہے ہیں ۔ مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سپیریئر سپورٹس فیسٹیول کی شاندار گہماگہمی کو سراہا اور اپنے پیغام میںنوجوانوں کو حکومتِ پاکستان کی ’’کلِین اینڈ گرین پاکستان مہم‘‘میں حصہ لینے کی زبردست ترغیب دی۔ تقریبِ تقسیم انعامات کے بعد گرینڈ میوزیکل کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں فلک شبیر، فرحانہ مقصود، اور ساحر علی بگا کی زبردست پرفارمنسز نے فیسٹیول کی شام کو ناقابلِ فراموش بنا دیا۔

مزیدخبریں