سپرمون کا نظارہ پاکستان میں بھی شروع

Feb 19, 2019 | 21:33

ویب ڈیسک

پاکستان سمیت دنیا کے تقریباً تمام ممالک میں سپرمون دکھائی دے رہا ہے جو کہ زمین سے غیر معمولی طور پر قریب ہے۔

ناسا کے مطابق چاند زمین کے گرد مکمل گول دائرے کی بجائے انڈے کی طرح بیضوی مدار میں گردش کرتا ہے اور زمین سے کبھی دور اور کبھی قریب ہوتا جاتا ہے۔ ناسا کے اندازے کے مطابق پاکستان وقت کے مطابق 8 بج کر 55 منٹ پر چاند زمین سے قریب ترین ہوگا اور یوں خاصا بڑا اور روشن دکھائی دے گا۔

اگرچہ اگلے ماہ کی 20 تاریخ کو بھی سپرمون ہوگا لیکن اس کا زمین سے فاصلہ لگ بھگ 3 لاکھ 60 ہزار  772 کلومیٹر ہوگا۔ اسی لیے آج کا لمحہ غنیمت ہے اور قدرت کے اس حسین نظارے کا لطف اٹھایا جاسکتا ہے۔
 ’سپرمون‘ چودھویں کے اس مکمل چاند کو کہتے ہیں جب چاند اور زمین کی باہمی قربت کی وجہ سے وہ بڑا اور روشن دکھائی دے۔ آج رات چاند زمین سے صرف 3 لاکھ 56 ہزار 846  کلومیٹر کے فاصلے پر ہے ورنہ عام حالات میں یہ فاصلہ زیادہ ہوتا ہے۔ اس بات کا اندازہ اس امر لگایا جاسکتا ہے کہ اس سال 14 ستمبر کو چاند زمین سے بعید ترین فاصلے پر ہوگا یعنی 4لاکھ 6 ہزار 248 کلومیٹر دور ہوگا۔

مزیدخبریں