کوئی بھی کھیل حکومتی سرپرستی کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا‘مہتاب الدین چاولہ

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)کوئی بھی انسان یا معاشرہ اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتا جب تک اس کے اندر احساس ذمہ داری اور فرض شناسی پیدا نہ ہوجائے نوجوانوں کو چاہیے کہ نہ وہ اس وقت کا درست استعمال کریں اور اپنی فکری صلاحیتوں میں اضافہ کریں یہ بات مہمان خصوصی گورنر مشن ورلڈ پیس سفیر امن برائے اقوام عالم عمیر احمد آرائیں نے پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کونسل اور اسپورٹس ڈپارٹمنٹ گورنمنٹ آف سندھ کے تعاون سے دو روزہ سندھ پریمیئر لیگ 2020کی افتتاحی تقریب سے یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر انٹر نیشنل کرکٹ انور علی،محمد ذیشان ہاشمی،پی ڈبلیو سی سی کی سی ای او ڈاکٹر رخسانہ راجپوت،محمد ارسلان،سید فیضان باقر،اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھے۔دو روزہ سندھ پریمئیر لیگ کے فائنل میں سندھ بادشاہ وہیل چیئر کلب نے سندھ قلندر وہیل چیئر کلب کو 11رن سے شکست دی فائنل تقریب کے مہمان خصوصی معروف سماجی رہنما پیٹرن ان چیف پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کونسل مہتاب الدین چاولہ، وائس ایڈمرل سید عارف اللہ حسینی،خرم مجاہد،اسد زیدی،سید محمد سعد الحسن،رحمت میمن،عظمیٰ صابر،محمد ارسلان،سید فیضان باقر نقوی اور دیگر موجود تھے مہمان خصوصی مہتاب الدین چاولہ نے کہا کہ کسی بھی ملک میں کوئی بھی کھیل حکومت اور اسپانسر کی سرپرستی کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا اور اسپانسر کو بھی دیگر کھیلوں کی طرح آگے آکر ان معذور نوجوانوں کھلاڑیوں کی سرپرستی کرنی چاہیے وائس ایڈمرل سید عارف اللہ حسینی اور خرم مجاہد نے کہا کہ معذور افراد معاشرے میں فعل کردار ادا کر سکتے ہیں تھوڑی توجہ کی ضرورت ہے مہمان خصوصی نے سندھ بادشاہ وہیل چیئر کرکٹ کلب کے کپتان کوراشد ملک کو ونر ٹرافی اور رنر اپ ٹرافی سندھ قلندر کے کپتان کو دی گئی جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی سندھ بہادر کے کپتان کو ٹرافی اور دیگر انعامات دیئے گئے جبکہ پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کونسل کی جانب سے مہمان خصوصی ،اسپیشل گیسٹ ،امپائرز،اسکورراور ویلینٹرکو شیلڈ و تعریفی اسناد دیئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن