لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث روف کا بیان

لاہور(آئی این پی)لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث روف کا کہنا ہے کہ دوسری ٹیمیں لاہور قلندرز کے فاسٹ بالروں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہو کر آئیں۔ فاسٹ بولر حارث روف نے اپنے ایک بیان میں پاکستان سپر لیگ کھیلنے والی دوسری ٹیموں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور قلندرز کی ٹیم کا مقابلہ کرنے کے لیے تیاری کر کے میدان میں اتریں،حارث روف نے کہا کہ لاہور قلندرز نے دو سال میرے ساتھ بڑی محنت کی ہے۔حارث روف نے بگ بیش لیگ کے تجربے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ بگ بیش لیگ کھیلنے کا تجربہ اچھا رہا، اٹیکنگ بولنگ کی۔انہوں نے کہا کہ نیٹ پر اپنے بالروں کو باونسرز نہیں کراتا، تیز بولنگ ضرور کرتا ہوں۔حارث روف نے مزید کہا کہ کسی بیٹسمین کو ٹارگٹ نہیں کیا، کم رنز دینا ٹارگٹ ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام پاکستان سپر لیگ کا پانچواں ایڈیشن 20 فروری سے شروع ہوگا، جسکے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے اور یہ پہلی مرتبہ ہوگا جب پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان کی سرزمین پر کھیلے جائیںگے۔

ای پیپر دی نیشن