کوئٹہ (صباح نیوز)کوئٹہ پریس کلب کے قریب ہونے والے دھماکے کے دوسرے روز شہر کی فضا سوگوار رہی جاں بحق افراد کو سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔جبکہ بم دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ کی اہم شاہراہ شارع اقبال پر پریس کلب کے قریب خودکش دھماکے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے، دہشتگردی کی گھنانی واردات کے دوسرے روز بھی شہر کی فضا سوگوار رہی، انجمن تاجران اور پشتونخوا میپ کی کال پر شہر میں شٹر ڈان کیا گیاجس کے باعث شہر کے اہم بازار، مارکیٹیں اور تجارتی مراکز بند رہے، بم دھماکے کی جگہ کو سیل کردیا گیا جب کہ شہر بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ ہے۔ دوسری جانب خودکش حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میںنامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کر لیا گیا ہے، ایس ایچ او سول لائن شان محمد کی مدعیت میں درج مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں ۔