عمران کیخلاف شہباز شریف ہرجانہ کیس ‘ روزانہ سماعت کی درخواست پر و کلا حتمی دلائل کیلئے طلب

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سیشن کورٹ میں عمران خان کے خلاف شہباز شریف کی جانب سے دائر ہرجانہ کیس کی سماعت کی گئی۔ عدالت نے سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کی درخواست پر وکلاء کو حتمی دلائل کیلئے طلب کر لیا۔ عمران خان کے وکیل نے شہباز شریف کی درخواست پر جواب جمع کرادیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی ضرورت نہیں۔ عدالت صرف بنیادی حقوق کے معاملے پر ہی کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کر سکتی ہے۔ عدالت نے سماعت 6 مارچ تک ملتوی کر دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...