تحریک انصاف کا 23 فروری کو مینار پاکستان میں پنڈا ل سجانے کا اعلان

Feb 19, 2020

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف نے 23 فروری کو مینار پاکستان لاہور میں پنڈا سجانے کا اعلان کردیا سینٹرل پنجاب ریجن میں 11 ہزار عہدیداران کو تنظیمی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں جو ریجن سے یوسی لیول تک جلسہ گاہ جانے کی تیاریاں کریں گے تحریک انصاف نے اپنے اس اجتماع کو تنظیمی کنونشن کا نام دیا ہے جس سے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کارکنان سے تاریخی خطاب کریں گے تحریک انصاف کے مطابق 23 فروری تاریخی اور روشن دن ہوگا۔

مزیدخبریں