پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 66 فیصد اضافہ ہوا: سٹیٹ بینک

اسلام آباد(اے پی پی) ٹیلی کام اور پاور سیکٹرز میں بھاری سرمایہ کاری کے نتیجہ میں رواں مالی سال کے دوران پاکستان میں کی جانے والی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری(ایف ڈی آئی) میں 66 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی7 ماہ جولائی تاجنوری2019-20ء کے دوران ایف ڈی آئی کی مد میں1.564 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے جبکہ گذشتہ مالی سال میں جولائی تا جنوری 2018-19ء کے دوران ملک میں943.6 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کری کی گئی تھی۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی 7 مہینوں میں پاکستان میں کی جانے والی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 620 ملین ڈالریعنی65.7 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایس بی پی کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے دوران ٹیلی کام اور پاور سیکٹرز میں بھاری غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے اور ٹیلی کام، پاور، مالیات کے کاروبار، آئل اینڈ گیس اور الیکٹریکل مشینری وغیرہ کی مد میں کی جانے والی ایف ڈی آئی رواں مالی سال میں کی جانے والی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کے 84 فیصد تک رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کمیونیکیشن سیکٹر میں446 ملین ڈالر کی ایف ڈی آئی کی گئی ہے اور اس طرح پاور سیکٹر میں404 ملین ڈالر جبکہ مالیات کے کاروبار کے شعبہ میں179 ملین ڈالرز کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ اس طرح آئل اینڈ گیس اور الیکٹریکل مشینری کے شعبوں میں158 ملین ڈالرز کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...