سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس: ملزموں کو بی جے پی حکومت میں استنثیٰ حاصل، متاثرین کو انصاف فراہم کیا جائے: پاکستان

Feb 19, 2020

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے سمجھوتہ ایکسپریس دھماکوں کے متاثرین کو انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ تیرہ سال قبل سمجھوتہ ایکسپریس واقعہ میں 68 مسافر جاں بحق ہوئے تھے۔ دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں 40 پاکستانی بھی شامل تھے۔ ماسٹر مائنڈ سوامی ایم آنند و دیگر ملزمان کی رہائی سے دہشت گرد کلچر ظاہر ہوتا ہے۔ سمجھوتہ ایکسپریس کے ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ سمجھوتہ ایکسپریس پر دہشتگرد حملوں کے متاثرین انصاف کے منتظر ہیں بھارت نے شواہد کے باوجود مجرموں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

مزیدخبریں