اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے دورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ امریکی سفارتخانہ کے اعلامیہ کے مطابق زلمے خلیل زاد نے 17 سے 18 فروری تک اسلام آباد کا دورہ کیا۔ زلمے خلیل زاد نے مہاجرین سے متعلق کانفرنس میں شرکت کی۔ یو این سیکرٹری جنرل سے افغان امن عمل پر بات کی۔ وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔ زلمے خلیل زاد نے افغان امن عمل کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ پرتشدد کارروائیوں میں کمی سے امریکہ طالبان معاہدے کی راہ ہموار ہوگی۔ تشدد کے خاتمے سے مکمل جنگ بندی اور پائیدار امن کیلئے مدد ملے گی۔
زلمے نے افغان امن عمل میں پاکستانی کوششوں کو سراہا: امریکی سفارتخانہ، اعلامیہ جاری
Feb 19, 2020