بلاول بھٹو 3 روزہ دورہ پر لاہور پہنچ گئے‘ پرتپاک استقبال

Feb 19, 2020

لاہور (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری گزشتہ رات لاہور پہنچ گئے۔ بلاول بھٹو زرداری تین روز تک لاہور میں قیام کریں گے۔ بلاول بھٹو کی لاہور ائیر پورٹ آمد پرکارکنوں کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ جیالوں کی جانب سے پیپلزپارٹی اور بلاول بھٹو کے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج بدھ 19 فروری لاہور میں مصروف دن گزاریں گے۔ وہ آج دوپہر دو بجے بلاول ہاؤس میں پیپلز پارٹی پنجاب قیادت سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں قمر زمان کائرہ، چودھری منظور احمد، سید حسن مرتضی، چودھری اسلم گل ملک عثمان، عزیز الرحمنٰ چن اور اسرار بٹ شریک ہوں گے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری شام 6 بجے پیپلز پارٹی کے رہنما رانا جمیل منج کی والدہ کے انتقال پر افسوس کے لئے ان کی رہائش گاہ سلطانکے سندر، رائے ونڈ روڈ بھی جائیں گے۔

مزیدخبریں