کراچی ( نیوز رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رہنماء رانا اعظم نے وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کے انتقال پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ نعیم الحق تحریک انصاف کا سرمایہ تھے ۔ انہوں نے نہ صرف پارٹی کو مضبوط کیا بلکہ ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے آخری وقت تک بیماری کے باوجود جدوجہد کرتے رہے انہوں کہا کہ نعیم الحق جیسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں اور تحریک انصاف کا ہر ورکر انکی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتا ہے ان رہنماؤں نے مزید کہا کہ نعیم الحق کی یاد میں تعزیتی اجتماع 28 فروری کو منعقد ہوگا ۔ جس میں تحریک انصاف کے مرکزی و صوبائی رہنمائوں سمیت دیگر پارٹیوں کے عہدیدران شریک ہوکر نعیم الحق کو خراج عقیدت پیش کرینگے ۔
نعیم الحق کا انتقال پارٹی کا بڑا نقصان ہے: رانا اعظم
Feb 19, 2020