پی ایس 130 میں فراہمی اورنکاسی آب کا نظام فیل ہوگیا :ریاض حیدر

کراچی (نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے صدر و رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر نے کہا کہ حلقہ پی ایس 130 کے علاقے شادمان ٹاؤن میں قلت آب کیخلاف علاقہ مکینوں کے ہمراہ احتجاج کرنا ہوگا علاقے کے بیشتر اپارٹمنٹس پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں واٹر سپلائی ڈرینیج ناکارہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو مضر صحت پانی استعمال کرنا پڑتا ہے جن اپارٹمنٹس کو ایک دن بعد پانی فراہم کیا جارہا تھا اب چار چار دن بعد پانی فراہم کیا جاتا ہے جو پینے کے لائق نہیں ہوتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقے کا دورہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے متعدد بار عوامی نمائندے ہونے کی حیثیت سے ایم ڈی واٹر بورڈ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی مگر ایم ڈی واٹر بورڈ فون اٹھانا ضروری نہیں سمجھتے کے ڈبلیو ایس بی شہر کے شہریوں کو گھریلو استعمال کے پانی کی پیداوار، ترسیل، ٹریٹمینٹ اور تقسیم اور اس کے علاوہ شہر کے نکاس آب کا انتظام سنبھالنے کا ذمہ دار ہے محکمہ واٹر بورڈ اپنا کام ایمانداری سے سرانجام دے محکمہ میں موجود کام کرنے کے طریقہ کار اور گورننس ڈھانچے میں بہتری نہیں لائی جاتی درخواستوں پر درخواست اور عرضیوں پر عرضی سے محکمہ بس فائلوں کا پیٹ بھررہے ہیں عوامی مسائل حل کرنے میں دلچسپی نہیں ہے انہوں نے کہا اگر حلقے میں محکمہ کی جانب سے پانی کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل نہ کیا گیا تو واٹر بورڈ انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت اور لاپرواہی کے خلاف عوام کے ہمراہ سڑکوں پر احتجاج کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن