راولپنڈی ۔اسلام آ باد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈکیتی کی واردات میں لڑکی بے آبرو کردی گئی جبکہ ڈکیتی ، چوری اورسٹریٹ کرائم میں شہری لٹ گئے تھانہ روات کو عائشہ رشید نے بتایا کہ میری سہیلی لبنیٰ بی بی میرے پاس آئی ہوئی تھی ہمارا ملازم رینٹ پر کار لایا جسے ڈرائیور فیصل چلا رہا تھا 12 فروری کی رات ساڑھے آٹھ بجے ہم شادی میں جا رہے تھے چک بیلی روڈ پر پیچھے سے کار آئی جس میں تین افراد سوار تھے کار ہماری گاڑی کے سامنے رکی اور گن پوائنٹ پر ہمیں گاڑی سمیت ویران علاقے میں دو کلومیٹر تک لے گئے وہاں ہمیں گاڑی سے نکال لیا مجھ سے80 ہزار روپے ، ڈرائیور سے پانچ ہزار روپے میرا اوپو موبائل فون چھین لئے مجھے علیٰحدہ لے گئے جہاں دو افراد نے مجھ سے زیادتی کی بعد میں ہماری گاڑی کے قریب پستول سے ہوائی فائرنگ کی ہمیں ڈرایا دھمکایا ہم بری طرح سے سہمے ہوئے تھے آج سوچ بچار کے بعد تھانے مقدمہ درج کرانے آئی ہوں تھانہ پیرودھائی کواحمد شعیب نے بتایا کہ سیکٹر1 خیابان سرسید میں تین موٹر سائیکل سوار ڈاکو مجھ سے 35 ہزار روپے کی نقدی اور چاندی کی انگوٹھے اور گھڑی چھین کر فرار ہوگئے تھانہ نیو ٹائون کو گوہر علی نے بتایا کہ ڈی بلاک میں میں گھر کی طرف جا رہا تھا دو موٹر سائیکلوں پر تین ڈاکوئوں نے مجھ سے 40 ہزار روپے کی نقدی اور سونے کی چین چھین لی اور فرار ہوگئے تھانہ وارث خان کو محمد عظیم نے بتایا کہ میرے گھر کے تالے
توڑ کر 750 روپے والے چار انعامی بانڈ ، طلائی زیورات ،کمبل اور ایل سی ڈی چوری کر لئے گئے تھانہ ائرپورٹ کو محمد راشد نے بتایا کہ میں رکشا چلاتا ہوں چکالہ نئی آبادی دوافراد میرے رکشے میں بیٹھے کچھ فاصلے کے بعد مجھ سے دونوں ڈاکو15 ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ نیو ٹائون کو کامران علی نے بتایا کہ ڈی بلاک میں میری کار روک کر دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو مجھ سے 65 ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ کینٹ کو شہزادی سیمی سید نے بتایا کہ می کانگ میں میری کار نمبرLZH - 4720 چوری ہوگئی تھانہ صدر بیرونی کو یسٰین احمد نے بتایا کہ اڈیالہ روڈ پر میری بک شاپ میں تین ڈاکو داخل ہوئے گن پوائنٹ پر38 ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ صادق آباد کو ماجد جہانگیر نے بتایا کہ شمس آباد میں چار مسلح ڈاکو میرے گھر داخل ہوئے گن پوائنٹ پر ہمیں یرغمال بنا لیا اور گھر سے میری ہنڈا سٹی کار نمبرLED - 2588 ، 17 ہزار روپے کی نقدی ، لیپ ٹاپ لے کر فرار ہوگئے تھانہ کینٹ کو مطیع الحق خان نے بتایا کہ حیدر روڈ پرمیں بینک کی اے ٹی ایم سے رقم نکلوا رہا تھا اچانک ایک شخص اندر داخل ہوا مجھ سے 15 ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین کر موٹر سائیکل پر فرار ہوگیاتھانہ نیو ٹائون کو محمد علی نے بتایا کہ کھوکھر پلازہ سے میری کرولا کار نمبرASA - 330 چوری ہوگئی تھانہ سول لائن کو محمد ایوب نے بتایا کہ مریڑ چوک میں میرا موٹر سائیکل نمبرRIX - 272 چوری ہوگیاتھانہ روات کو محمد عاشق نے بتایا کہ اراضی سینٹر سے میرا بولان کیری ڈبہ نمبرAZ - 470 چوری ہوگیا تھانہ ریس کورس کو اسامہ علی نے بتایا کہ ڈھوک بنارس میں میرا موٹر سائیکل نمبرRIQ - 6651 چوری ہوگیا تھانہ نیو ٹائون کو رفعت سراج نے بتایا کہ مڈوے سینٹر سے میرا موٹر سائیکل نمبرRIQ - 7873 چوری ہوگیاتھانہ ویسٹریج کو عبداللہ خان نے بتایا کہ میرا اپلائیڈ فار موٹر سائیکل چوری ہوگیا تھانہ نیو ٹائون کو وقاص نے بتایا کہ کمرشل مارکیٹ سے میری مہران کار نمبرQJ - 086 چوری ہوگئی تھانہ ویسٹریج کو محمد احمد نے بتایا کہ کچا سٹاپ سے میرا موٹر سائیکل نمبرRIV - 625 چوری ہوگئی تھانہ آر اے بازار کو فدا حسین نے بتایا کہ چونگی نمبر22 سے میرا موٹر سائیکل نمبرRIP - 5938 چوری ہوگیاتھانہ کوہسار کو نور علی عبداللہ نے بتایا کہ ایف سکس مرکز میںواقع پٹرول پمپ کی ٹک شاپ سے نقدی اور قیمتی سامان چوری کرلیا گیاتھانہ آئی نائن کو سرمد احمد نے بتایا کہ ایچ نائن میں بازار پارکنگ سے میری مہران کار نمبرZV - 188 چوری ہوگئی تھانہ کوہسار کو اطہر جاوید نے بتایا کہ ائر بلیو کے دفتر کے سامنے سے میرا موٹر سائیکل نمبرADM - 033 ہنڈا125 چوری ہوگیاتھانہ سہالہ کو وقار خالد نے بتایا کہ جی ٹی روڈ پر واقع میری دکان سےCD - 70 موٹر سائیکل نمبرAMN - 015 اور سینیٹری کا سامان چوری کرلئے گئے۔