اسلام آباد ( کامرس رپورٹر )اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد احمد کی سربراہی میں وفد نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے چیف آ ف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ بریفنگ کے دوران نیول چیف نے وفد کا خیرمقدم کیا اور اس بات پر زور دیا کہ نجی شعبہ پاک بحریہ کے ترقیاتی منصوبوں اور بحری شعبوں میں مقامی صنعت کی ترقی کو فروغ دینے میں اپنا مثبت کردار ادا کرے۔ امیرالبحر نے دفاعی پیداوار کے منصوبوں میں باہمی تعاون اور مشترکہ منصوبوں کی مد میں خودانحصاری کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔اس کے علاوہ وفد کو ایک بریفنگ بھی دی گئی جس میں نجی شعبے کی شمولیت سے متعلق مختلف منصوبوں کو اجاگر کیا گیا۔ وفد کو پاک بحریہ کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بھی بتایا گیا۔بعدازاں ، صدر اسلام آباد چیمبر محمد احمد نے وفدکی جانب سے مکمل تعاون کی یقینی دہانی کرائی اور پاکستان نیوی کو بلیو اکا نومی کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے پر سراہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک بحریہ کے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سنٹر کے قیام سے بالعموم صنعتی اور با لخصوص دفاعی پیداوارکے شعبے کو فروغ ملے گا۔ سا ل 2018 میں چیف آف دی نیول ا سٹاف کی پاکستان چیمبر آف کامرس( کراچی) ،فیڈریشن آف پاکستان چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری اورکورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے وفود سے بات چیت کے دوران نیول چیف نے ملک کے سمندری شعبے کی ترقی میں کاروباری برادری کی مطلوبہ شرکت پر زور دیاتھا۔حالیہ بات چیت ملکی خود انحصاری کی طرف کاوشوں کا تسلسل ہے۔
پرائیویٹ سیکٹر کی دفاعی پیداوار کے شعبے میںشمولیت سے خود انحصاری اور مقامی صنعت کے فروغ کے لیے نئی راہیں ہموارہوں گی۔
نجی شعبہ بحریہ کے منصوبوں میں مقامی صنعت کو فروغ د یں،ایڈمرل ظفر محمود عباسی
Feb 19, 2020