نائجر: مہاجرین میں امدادی سامان کی تقسیم کے دوران بھگدڑ، 20 افراد ہلاک

Feb 19, 2020

نیامی(اے پی پی) مغربی افریقی ملک نائجر میں مہاجرین میں خوراک اور امدادی سامان تقسیم کرنے کے دوران بھگدڑ مچنے سے 5 بچے اور 15 خواتین ہلاک اور 10 افراد زخمی ہو گئے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق دفہ کے گورنر عیسی لیمائن نے بتایا کہ یہ حادثہ گزشتہ روز دفہ میں یوتھ اینڈ کلچرل سینٹر میں پیش آیا جہاں نائیجیریا کی شمال مشرقی ریاست بورنو کے گورنر باباگنا اومارا زولوم کی جانب سے مہاجرین میں امداد تقسیم کی جارہی تھی کہ اس دوران گھدڑ مچنے سے 15خواتین اور 5 بچے ہلاک ہلاک جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔ اقوام متحدہ کے اکتوبر میں جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اس علاقے میں ایک لاکھ 19ہزار نائیجیرین مہاجرین، ایک لاکھ 9 ہزار مقامی بے گھر اور 30 ہزار افراد شمال مشرقی ریاست میں عدم استحکام کے باعث یہاں آئے۔

مزیدخبریں