عمرالبشیر کو انسانیت مخالف جرائم پر ہیگ میں ٹرائل کیلئے بھیجا جا سکتا ہے: سوڈانی وزیراطلاعات

Feb 19, 2020

خرطوم (این این آئی)سوڈان کے وزیراطلاعات فیصل صالح نے کہا ہے کہ سابق صدر عمر البشیر اور دوسرے مشتبہ افراد کو عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) میں ٹرائل کا سامنا کرنے کے لیے ہیگ بھیجا جاسکتا ہے لیکن اس ضمن میں حتمی فیصلہ فوجی اور سول حکمراں کریں گے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ایک امکان تو یہ ہے کہ آئی سی سی یہاں آجائے اور معزول صدر اور دوسرے لوگ خرطوم میں آئی سی سی کے روبرو پیش ہوں یا پھر یہاں ایک ہائبرڈ عدالت کا قیام ممکن ہے یا پھر انھیں ہیگ منتقل کیا جاسکتا ہے اور اس معاملے پر آئی سی سی سے بات چیت کی جائے گی۔سوڈان کی عبوری حکومت اور باغی گروپوں نے اسی ماہ کے اوائل میں سابق مطلق العنان صدر عمرحسن البشیر کو ہیگ میں قائم بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے حوالے کرنے سے اتفاق کیا تھا۔

مزیدخبریں