طاہر القادری کو عالمی سطح پر امن کے سفیر کے طور پر پہچانا جاتا ہے

Feb 19, 2020

جبر (نامہ نگار ) شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی جامعیت مختلف شعبہ حیات ، مذہب ، معیشت ، سیا ست ، قیادت اور ثقافت پر محیط ہے معاشرے کی سوشل اور کلچرل اقدار اور دھاروں کو متاثر کرنے میں آپکی صلاحیتوں اور اوصاف نے اہم کردار ادا کیا ، ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن جبر کے ر ہنماء شیخ عبدالقدوس نے قائد ڈے کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا ،انہوں نے کہا شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری نے مذہبی طبقہ میں دلائل و براہین عقل و منطق مومنانہ فراست اور حکیمانہ بصیرت سے بات کرنے کو رواج دیا آ پ کی قائم کردہ تحریک منہاج القرآن دنیا کے 90 سے زائد ممالک میں اسلام کا آفاقی پیغام امن وسلامتی عا م کر نے کیلئے مصروف عمل ہے آپ کو عا لمی سطح پر امن کے سفیر کے طور پر پہچانا جاتا ہے جبکہ بہبود انسانی کیلئے آپکی علمی و فکری اور سماجی و فلاحی خدمات کا اعتراف بھی کیا گیا ہے۔ آپ نے پاکستان میں عوامی تعلیمی منصوبے کی بنیاد رکھی جو غیر سرکاری سطح پر دنیا کا سب سے بڑا تعلیمی منصوبہ ہے اس منصوبے کے تحت اب تک ایک چارٹرڈ یونیورسٹی پاکستا ن بھر میں 6 سو سے زائد سکول و کالجز کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے۔ ماضی قریب میں ایسی کوئی نظیر نہیں ملتی کہ فرد واحد نے اپنی دانش و فکر اور عملی جدو جہد سے فکری و تعلیمی و تحقیقی و بہبودی سطح پر ملت اسلامیہ کیلئے اتنے مختصر وقت میں اتنی بے مثال خدمات انجام دی ہوں ۔

مزیدخبریں