چوہدری نثارعلی خان باوفا اور باعمل انسان ہیں،حاجی مہر محمد اکرم

کھوڑ(نامہ نگار)چوہدری نثارعلی خان ایک باوفا اور باعمل انسان ہیںانہوں نے جوبھی کہا کرکے دکھایاان خیالات کا اظہار ان مدعاحاجی مہر محمد اکرم ہرنیانوالہ نے اپنے ایک تحریری بیان میں کیا ان کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار علی خان کی ان تھک کاوشوں سے ٹیکسلا واہ سے کلر سیداں ،کلرسیداں سے ڈھڈھمبر،ہرنیانوالہ اور گنڈاکس تک ہر گائوںکی گلی ،سڑک اور پل پران کی سیاسی زندگی کا سرمایہ لگاہوا نظر آتاہے چوہدری نثارعلی خان نے اپنے سپورٹر ز کو وہ مقام دیا جو ان کی آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی بطور وزیر داخلہ انہوں نے ہرطرح کی خدمات سرانجام دیں جس میں ان کی سب سے بڑی کوشش اس ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ تھا۔

ای پیپر دی نیشن