حضرت ابوبکر صدیق ؓکا دور خلافت حکمرانوں کیلئے مشعل راہ ہے :علامہ نصیراحمدقادری

فیروزوالہ (نامہ نگار)بانی تحریک ختم نبوت شاہدرہ اورممتازعالم دین الحاج علامہ نصیراحمدقادری نے کہا ہے کہ خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیق ؓکا دور خلافت حکمرانوں کیلئے مشعل راہ ہے آپ نے بیت المال قائم کر کے معذوروں اور مستحقین کے سر پر دست شفقت رکھا عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جھوٹے مدعیان نبوت کی سرکوبی کی اور اپنے عمل سے ثابت کیاکہ عشق مصطفی ؐاور عقیدہ ختم نبوت ایمان کی اساس ہے ذمیوں کو جان ومال کا تحفظ دیا اور انکے حقوق و فرائض کا تعین کیا اورریاست مدینہ کے اندر تمام شہریوں کو ان کا جائز مقام دیا اور حسن انتظام سے تعلیمات مصطفوی کو مضبوط و مستحکم بنیادوں پر استوار کیا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد کامران پارک شاہدرہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،الحاج علامہ نصیراحمدقادری نے کہا کہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نظام مملکت کی بنیادوں کو مشاورت کے زریں اصولوں پر استوار کیا۔

ای پیپر دی نیشن