فیروزوالہ (نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہورڈویژن کے جنرل سیکرٹری اوررکن پنجاب اسمبلی پیر محمداشرف رسول نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکمران انتخابات میں عوام سے کئے گئے وعدوں سے مکر چکے ہیں عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری کی دلدل میں دھکیل دیا ہے مہنگائی کے ہاتھوں عوام دووقت کی روٹی کے محتاج ہوچکے ہیں ملک بھر میں آٹے اورچینی کا بحران پیدا کرنے وزیراعظم کی کفالت کرنے والوں کو فائدہ پہنچایا گیا ہے اب وفاقی حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی سٹورز کیلئے 10ارب روپے کی سبسڈی عوام کیساتھ سنگین مذاق ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔