باہتر(نامہ نگار) ایک اور اعزاز علاقہ نلہ کے نام،باہتر کے معروف ماہر ِ تعلیم پروفیسر طاہرآل پا کستان ایف جی سکولز میں ریاضی کے بہترین اُستاد قرار،دوست احباب اور عزیز و اقارب کی طرف سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری۔علاقہ نلہ کے مرکزی گائوں باہتر سے تعلق رکھنے والی معروف تعلیمی شخصیت پروفیسر طاہر محمود کو دوسری مرتبہ آل پاکستان فیڈرل گورنمنٹ سکولز میں میتھمیٹکس کا بہترین اُستاد نامزد کر دیا گیا ملک بھر سے اُن کی متواتر دوسرے سال نامزدگی کو معززین نے علاقہ بھر کے لیے بہترین اعزاز قرار دیتے ہوئے ماہر تعلیم پروفیسر طاہر محمود کو مبارکباد دی اور اُن کی مزید ترقی اور کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے یاد رہے کہ پروفیسر طاہر محمود واہ کینٹ ریجن کے ایف جی سکولوں میں لگاتار تیسری مرتبہ بیسٹ ٹیچر آف میتھمیٹکس قرار دیا جا چکے ہیں جبکہ آل پاکستان کے ایف جی سکولوں میں اُن کو دوسری مرتبہ میتھمیٹکس کا بہترین ٹیچر نامزد کیا گیا ہے پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج وا ہ کینٹ میں منعقدہ تقریب میں چیئرمین پی او ایف بورڈ واہ کینٹ لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے پروفیسر طاہر محمودکو خصوصی شیلڈ اور سرٹیفکیٹ پیش کیے۔