امریکہ کے صدرڈونلڈٹرمپ نے کہاہے کہ امریکہ اورترکی شام کے بحران کے حل کے لئے مشترکہ طورپرکام کررہے ہیں۔
واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ترک صدرشام کے صوبے ادلب میں انسانی بحران کی روک تھام کے لئے کوشاں ہیں۔انہوں نے خطے میں نولاکھ افرادکے بے گھر ہونے پربھی تشویش کااظہارکیاہے۔