اسلا م آباد (وقائع نگار) اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید نے سندھ روشن بینک پروگرام کیس میں ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے اور استدعا کی ہے کہ انہیں طبی بنیادوں پرضمانت پر رہا کیا جائے، اس حوالے سے دیکھتے ہیںدرخواست گزار عبدالغنی مجید نے روشن سندھ پروگرام میں طبی بنیادوں پر ضمانت کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دوہزاراٹھارہ میں ایف آئی اے نے انہیں کراچی سے گرفتار کیا تھاتیرہ روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد جناح میڈیکل سنٹر منتقل کیا گیا اب ایف آئی اے اور نیب کی زیر حراست اڈیالہ جیل میں قید ہوںدرخواست میں کہا گیا ہے کہ کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہوں اور مرض جسم میں پھیلا جارہا ہے اس لیے عدالت طبی بنیادوں پر ضمانت منظور کرکے رہائی کا حکم دے درخواست میں تمام میڈیکل رپورٹس بھی منسلک کی گئی ہیں اور میڈیکل بورڈ بنانے کی بھی استدعا کی گئی ہے درخواست میں چیئرمین نیب ،کیس کے تفتیشی اورسپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا اس سے پہلے اسلام آباد ہائی کورٹ نے دوسرے کیسوں میں عبدالغنی مجید کو 10 کروڑکے مچلکوں کے عوض طبی بنیادوں پر ضمانت دے رکھی ہے۔
سندھ روشن پروگرام کیس ،عبدالغنی مجید کا ضمانت کیلئے ہائی کورٹ سے رجوع
Feb 19, 2020