وفاقی وزیرغلام سرورسے جرمنی میں پاکستان کے نئے سفیرڈاکٹرفیصل کی ملاقات

اسلام آباد(نیوزرپورٹر) پاکستان اور جرمنی کے شہر فرینکفرٹ کے مابین براہ راست فلائٹ آپریشن زیر غور ہے۔ یہ بات وفاقی وزیر ہوا بازی ،غلام سرور خان نے بروز منگل جرمنی میں پاکستان کے نئے سفیر ڈاکٹر محمد فیصل سے ملاقات کے دوران کہی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے مابین فلائیٹ بڑھانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ جہازوں کی کمی کی وجہ سے کچھ روٹس منقطع کردیئے گئے تھے لیکن اب نئی 'ایوی ایشن پالیسی' کے تحت اس سال پی آئی اے کے بیڑے (پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن) میں پانچ نئے ہوائی جہاز شامل کیے جارہے ہیں۔ وفاقی وزیر کا خیال تھا کہ اس کے علاوہ پی آئی اے کے نئے ہوائی جہاز جرمنی میں پروازوں کے عمل میں بہتری لائیں گے۔ ڈاکٹر فیصل نے ذکر کیا کہ جرمنی میں 1.5 لاکھ بیرون ملک پاکستانی مقیم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لفتھانسا کے فلائٹ آپریشن کا دوبارہ آغاز بھی پاکستان کے مثبت امیج کو پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔اس کے علاوہ ڈاکٹر فیصل نے سیکرٹری ایوی ایشن،حسن ناصر جامی سے بھی ملاقات کی۔سیکرٹری ایوی ایشن نے پاکستان اور جرمنی کے درمیان فلائٹ آپریشن بڑھانے ہر زور دیا۔اس موقع پر سینئر جوائنٹ سیکرٹری،عبدالستار کھوکھر بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن