لاوارث جہاز سال بھر سمندر میں ہچکولے کھاتا آئرلینڈ پہنچ گیا

Feb 19, 2020 | 11:23

ویب ڈیسک

 بحر اوقیانوس میں لاوارث بحری جہاز ایک سال سے بھی زائد عرصے تک ہزاروں میل کا سفر کرتا ہوا آئرلینڈ کے ساحل تک پہنچ گیا۔ یہ بحری جہاز 2018ءمیں خراب ہو گیا تھا اور اس کے عملے نے اسے سمندر میں لاوارث چھوڑ دیا تھا۔برطانیہ اور یورپ میں سمندری طوفان ڈینس کے باعث ہوا کی رفتار 110 کلومیٹر فی گھنٹہ سے بھی زیادہ رہی تھی۔ آئرلینڈ کے کوسٹ گارڈز کے مطابق طوفان کے باعث اٹھنے والی لہریں اس لاوارث بحری جہاز کو آئرلینڈ کے ساحلوں تک لے آئیں۔ایک مشکوک بحری جہاز کے بارے میں اطلاع ملنے کے بعد کوسٹ گارڈز جب ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعے اس 'گھوسٹ شپ‘ کا جائزہ لینے موقع پر پہنچے تو معلوم ہوا کہ یہ ایم وی آلٹا نامی وہ بحری جہاز ہے، جو 2018ء میں بحر اوقیانوس میں خراب ہو گیا تھا۔

مزیدخبریں