تائیوان کے گاﺅں پنگسی میں سالانہ پنگسی لالٹین فیسٹیول کا آغاز ہو گیا ہے۔تائیوان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق نیو تائپی کے گاﺅں پنگسی میں 3 دن تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول میں دنیا بھر سے ہر سال ہزاروں کی تعداد میں شائقین شرکت کرتے ہیں،جہاں پر وہ کاغذ سے بنی لالٹین پر اپنی خواہشات لکھ کررات کے وقت آسمان کی طرف اس امید کے ساتھ چھوڑ دیتے ہیں کے جیسے ہی یہ کاغذی لالٹینیں فضاءمیں بلند ہوں گی تو اُن کی دعائیں قبول ہو جائیں گئی۔ فیسٹیول کے دوران پنگسی میں تمام آسمان لالٹینوں سے بھرا ہوا نظر آتا ہے۔