لندن: وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈسمتھ نےٹوئٹر پر شئیر کردہ اپنا۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی پرمشتمل پوسٹرڈیلیٹ کردیا ہے۔
گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ، جمائمہ گولڈسمتھ نے بہت اعتماد کے ساتھ سوشل میڈیا پر طنزومزاح سے بھرپوراپنے خیالا ت کا اظہار کیا۔انہوں نے ٹویٹر پر 18 فروری کو ایک فلمی پوسٹر شیئر کیا ۔ جمائما نے فلمی پوسٹر ٹوئٹ کرتے ہوئے سوال کیا کہ ’ کون لالی وڈ کے پوسٹر پسند نہیں کرتا اور ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ جو وہ پوسٹر شیئر کر رہی ہیں اسے ان کے ایک دوست نے لاہور میں دیکھا۔
جمائما گولڈ اسمتھ کے شئیر کردہ پوسٹر میں وزیراعظم عمران خان کو ایک کرسی پر بیٹھے ہوئے دکھایا گیا ہے جب کہ پوسٹر میں ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو جادو کے کرسٹل بال کے ساتھ دکھایا گیا اور جمائما گولڈ اسمتھ بھی ان کے دوسری طرف ہے ۔اس فلمی پوسٹرمیں خاتون اول کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئےجمائما نے درمیان میں اردو میں لکھا گیا ہے کہ ’تونے کیسا جادو کیا‘۔
مداحوں کی جانب سے مختلف ٹوئٹ کیے جانے کے بعد جمائما گولڈ اسمتھ نے ایک اور وضاحتی ٹوئٹ کی اور لوگوں کو کہا کہ وہ اس فلمی پوسٹر کو سیریس نہ لیں انہوں نے صرف یہ مذاق کے طور پر شیئر کیا ہے، کیونکہ وہ درحقیقت پاکستانی فلموں کے پوسٹرز، اسٹریٹ آرٹ اور ٹرک آرٹ کی دلدادہ ہیں۔
ٹوئٹر پرشئیر کردہ پوسٹر پر لوگوں کی جانب سے ملے جلے تاثرات کا اظہار کیا گیا جن میں بہت سے لوگوں نے جمائما کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔ مختلف ردعمل کے بعد جمائمہ نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے یہ پوسٹر ڈیلیٹ کردیا ہے۔