کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر آج زبردست تیزی کا رحجان دیکھا گیا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 40175 پر تھا اور ابتدائی ایک گھنٹے میں 200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔
اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک انڈیکس میں بتدریج اضافہ ہوا رہا تھا جس کے سبب انڈیکس 40,427.44 پر پہنچ گیا تھا۔
بدھ کے روز ابتدائی گھنٹوں میں گزشتہ ہفتوں کے مقابلے زیادہ سرمایہ کاری ہوئی اور28,193,150 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت1,232,911,292 پاکستانی روپے رہی۔
گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رحجان رہا اور دن کے اختتام پر انڈیکس میں 101 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ منگل کے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 40276 پر تھا اور ابتدائی ایک گھنٹے میں تین سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ بھی ہوا تھا لیکن یہ تیزی زیادہ دیر برقرار نہیں رہ سکی اور انڈیکس تیزی سے نیچے آیا۔
منگل کے روز 70,344,850 شیئرز کا لین دین ہوا تھا جن کی مالیت 4,496,059,497 پاکستانی روپے رہی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز جب آغاز پرانڈیکس40 ہزار 243 پر تھا اور پہلے ہی گھنٹے میں 200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا تاہم یہ تیزی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی اور انڈیکس تیزی کے ساتھ 40,521 سے40,305 پر آگیا تھا۔
ہفتے کے پہلے روز 77,521,640 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 3,876,062,599 پاکستانی روپے رہی۔ گزشتہ ہفتے بھی مارکیٹ اتار چڑھاؤ کا شکار رہی اور آخری روز مندی کے سبب انڈیکس میں 212 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی۔