دہشت گردی کی مالی معاونت، 84 عراقیوں کے اثاثے منجمد

عراقی کابینہ نے دہشت گردی کی مالی معاونت کے الزام میں 84 افراد اور اداروں کے اثاثے منجمد کردیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق عراق میں دہشت گردی کی معاونت کرنے والوں کے اثاثوں کے انجماد کا فیصلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی درخواست پر کیا گیا ہے۔عراقی وزارتی کونسل کی وزیر برائے انسداد دہشت گردی کے ماتحت فنڈز کو منجمد کرنے والی کمیٹی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی درخواست پر ان 84 افراد اور اداروں کی فہرست جاری کی جن کے اثاثے دہشت گردی کی مالی اعانت کے الزام میں منجمد کردیے گئے ہیں۔بغداد ٹوڈے نے ان لوگوں اور اداروں کی فہرستیں شائع کیں جن کے اثاثے منجمد کردیے گئے ہیں۔عراق کی حکومت کی طرف سے یہ اقدام سلامتی کونسل کی طرف سے القاعدہ اور داعش کی مالی مدد کرنے والوں پر پابندیوں کی سفارشات اور اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی سے متعلق مالی معاونت کے ایکٹ کی دفعات کی بنیاد پر کیا گیا ہے-اس کمیٹی نے رواں سال کے آغاز میں ایک بل کی منظوری دی تھی جس میں دہشت گردوں کی مالی مدد کرنے والوں کے اثاثے منجمد کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...